سیکیورٹی فورسز اور حکومت کا انسداد منشیات آپریشن جاری

image

متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 45 مجرمان بھی گرفتار کیے، ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز۔

آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1023530 کلو منشیات ضبط کیں اور 1225 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، 24 تا 31 مارچ کے دوران بلوچستان سے 1076، کے پی کے سے 8013، گلگت بلتستان سے 28، پنجاب سے 166 اور سندھ سے 19 کلو منشیات ضبط ہوئیں۔

ملک بھر سے 236 کلو ہیروئن، 190 کلو ہشیش، 23 کلو میتھ، 188 کلو ہفیم اور 8665 کلو دیگر منشیات برآمد ہوئیں، متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 45 مجرمان بھی گرفتار کیے ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔