چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب

image

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر کرنا اولین ترجیح، خواہش ہے کہ سپریم کورٹ مکمل ہو جائے، ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کر دیا ہے۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کیا ہے۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ججز کی خالی آسامیاں پر کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے مکمل ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ 

قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹ رولز میں ترامیم ضروری ہیں۔ چیف جسٹس نے ان ترامیم کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش کی ہے کہ ہائی کورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔ 

سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بینچ ایک ہفتے سے کم نہیں ہونا چاہیے۔ قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹری پر بینچ بنانے کے عمل کا لاہور سے آغاز کر دیا گیا ہے۔