الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے موقع پر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کر دیئے

image

مانیٹرنگ سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا، ان سینٹرز پر شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی، اسلام آباد کے علاؤہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر 3 کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ملک میں ضمنی انتخاب کے موقع پر الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ان سینٹرز میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت دی جائے گی۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات کے بروقت ازالے کیلئے فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا ہے۔ اس موقع پر عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے 4 کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے علاؤہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر 3 کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔ 

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کیلئے ای ایم سی سی سینٹر کے عملہ سے ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ ہیلپ لائن 051111327000 پر بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔ اسی طرح فیکس نمبر 0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔ ای ایم سی سی پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔