ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے قومی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر میدان مار لیا

image

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 2 نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی کی 12 میں سے 10 سیٹیں حاصل کرلیں، اتحادی جماعتیں ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی بھی ایک ایک صوبائی نشست حاصل کرسکی ہیں۔

لاہور: (قومی ڈیسک) قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل  1۔1 نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب قرار پائے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 10، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی  اور  مسلم لیگ ق بھی 1-1 نشست پر کامیاب ہوئیں۔

قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کیلئے بڑا اپ سیٹ ہوگیا، تمام 366 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 74 ہزاور 8 ووٹ لیکر کامیاب قرار  پائے اور سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان 47 ہزار 282 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔