غزہ میں النصر ہسپتال سے 324 لاشیں برآمد

image

غزہ کے النصر ہسپتال اور الشفا ہسپتال سے دو اجتماعی قبروں میں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد، غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پراقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ۔

نیویارک: (بین الاقوامی ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ روز النصر ہسپتال سے 324 لاشیں برآمد ہوئیں، برآمد کی جانے والی لاشوں میں خواتین، بزرگ افراد اور مریض بھی شامل ہیں، جن میں سے صرف چند کی شناخت ہوسکی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے منگل کو ہلاکتوں کی آزادانہ، مؤثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وولکر ترک نے کہا کہ وہ غزہ کے ہسپتال میں اجتماعی قبروں کی دیافت سے متعلق رپورٹ سن کر دہل گئے ہیں۔ 

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عالمی برادری کی غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کیلئے کوئی طریقہ کار وضح کرنے میں ناکامی مزید خلاف ورزیوں کا سبب بنے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے مقابلے اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لیے امریکا کے مطالبے میں بڑا فرق ہے۔

دوسری طرف جنوبی غزہ کے رفح شہر میں ایک رہائشی عمارت پر تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی نے توپ خانے کے ذریعے غزہ کے دیر البلاح اور متعدد مقامات پر گولہ باری کی ہے۔