ناراض بیوی کو منانے والا انوکھا چیٹ بوٹ

image

چیٹ بوٹ بیوی کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں مدد گار، اس اے آئی چیٹ بوٹ کو بالکل کسی گیم کی طرح کھیلا جانا ممکن، زیرو سے 100 اسکور پر مشتمل گیم میں 0 اسکور پر گیم اوور ہو جائے گی۔

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ویسے تو آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا بھر کے مختلف شعبہ جات میں کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔ اب ایک کمپنی نے اینگری جی ایف نامی ایک انوکھا چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو ناراض بیوی منانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اے آئی چیٹ بوٹ صارفین کو مشتعل بیوی کے غصے کو ٹھندا کرنے کے مختلف طریقے بتائے گا۔ واضح رہے کہ اس چیٹ بوٹ کو بالکل کسی گیم کی طرح کام کھیلا جا سکے گا۔ گیم میں زیرو سے 100 اسکور حاصل کرنے کا آپشن موجود ہو گا جبکہ 0 اسکور پر گیم اوور ہو جائے گی۔ چیٹ بوٹ کو تیار کرنے والی ٹیم کے ایک رکن ایمیلیا اویلز کا کہنا ہے یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی کو دور کرنا ہے۔

یہ ایپ ایسے منظر نامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اپنا اثر دکھاتے ہیں۔ اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہو جاتا ہے اور اسکور میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جبکہ غیر اخلاقی اور نامناسب الفاظ پر مزاج مزید بدتر ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی ہوتی ہے۔