سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

image

وفاقی حکومت نے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، اعلیٰ اور متوسط طبقے کے سولر سسٹم لگانے کی وجہ بغیر سولر سسٹم والے صارفین متاثر، بغیر سولر سسٹم والے صارفین ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کیلئے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان صارفین کیلئے بجلی کم از کم 3 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ 

گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ وزارت توانائی کے حکام کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کیلئے کام کر رہی ہے، جو بجلی کے یونٹس کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہو گئے ہیں۔

اعلیٰ اور متوسط طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگا لئے ہیں۔ اس عمل کی وجہ بغیر سولر سسٹم والے صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ بغیر سولر سسٹم والے صارفین ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کیلئے فی یونٹ 3 روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔a