جج اغوا کیس: پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی

image

گزشتہ روز نامعلوم افراد کی طرف سے جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کر لیا گیا تھا، ملزمان انکی گاڑی کو آگ لگا کر فرار ہوگئے تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: (نیوز ڈیسک) ڈی آئی خان ٹانک روڈ پر جج شاکر اللہ مروت کے مبینہ اغوا کیس میں تحقیقات کیلئے پولیس کی خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سی ٹی ڈی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں، جج کی بازیابی کے لئے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کررہی ہے، جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روزنامعلوم ملزموں نے روز جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈا سے اغوا کرکے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔