طلباء کا فوجی کیمپ میں مصروف دن

image

 

میران شاہ میں مقامی طلباء کا معلوماتی دورہ، فوجی جوانوں کے ساتھ مختلف ہتھیاروں اور معمول کی سرگرمیوں پر گفتگو، دن کے اختتام پر طلباء کو اسپیشل لیکچر بھی دیا گیا۔

میرانشاہ: ( نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں مقامی طلباء نے پاک فوج کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ وفد نے دفاع وطن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے میرانشاہ کیمپ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک دن پاک فوج کے ساتھ  کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روزمرہ کی روٹین,جدید ساز و سامان اور قیام امن کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ طلباء کو ہیڈ کوارٹر ٹوچی سکاؤٹس, ایوی ایشن اسٹرپ اور ٹوچی میوزیم کا دورہ بھی  کروایا گیا۔ طلباء نے فوج کی بے پناہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگوانے والوں پر فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس ضمن میں سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے.