بشام چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

image

 26 مارچ بشام خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد سی ٹی ڈی نےگرفتار کر لیے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، بشام خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

شانگلہ: (ویب ڈیسک) 26 مارچ کو بھی بشام میں چینی انجینیئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے۔

بشام چینی انجینیئرز کی گاڑی پر خودکش حملے میں ملوث 3 دہشتگردوں محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین کا تعلق ضلع مانسہرہ سے اور عادل شہباز جو مرکزی ملزمان ہے اس کا تعلق افغانستان جلال آباد سے ہے، چاروں دہشتگرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔