امریکی وزیر خارجہ غزہ کی صورتحال پر عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

image

ملاقاتوں میں اسرائیل حماس جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں نئی حکومت کے قیام، امن اور دیگر مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

ریاض: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ کی صورت حال پر عرب ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔ جہاں وہ  قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب حماس نے کسی بھی غیر جمہوری عمل کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کسی پیرا شوٹ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ حماس بھی صرف عوام کا فیصلہ تسلیم کرے گی۔

بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر عرب ممالک اور یورپی ممالک کو ایک جگہ جمع کریں گے تاکہ غزہ میں تباہ عمارتوں اور انفرا اسٹریکچر کی تعمیر نو میں مدد کی جا سکے۔