عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم سمیت وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

image

عالمی عدالت سے گرفتاری کی خبر سے اسرائیلی وزیر اعظم پریشان، انریکی صدر کو عالمی عدالت پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی۔                                                                                                           نیویارک: (ویب ڈیسک) اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کررہی ہے اور اس تحقیقات میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا اسرائیلی فوج کے لیے بڑا نقصان ہوگا۔

 عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سمیت وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی آبادی کو اپنے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتاری سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف پر دباؤ ڈالیں۔