اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان

image

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس، جون 2023ء سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار، ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس ہے۔

کراچی: (اکانومی ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان  کیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ مرکزی بینک شرح سود سے متعلق بھی اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ جون 2023ء سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے، جبکہ اب مارچ 2024ء میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب بزنس کمیونٹی کی جانب سے شرح سود میں فوری کمی کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ریزور بینک شرح سود میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے سرپلس ہے۔ خیال رہے کہ مارچ کے دوران ترسیلات زر 9 فیصد اضافہ کے بعد 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔