گوگل نے انگریزی بولنے کے خواہش مند افراد کی مشکل آسان کر دی

image

اسپیکنگ پریکٹس فیچر انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے میں مددگار، اس فیچر کے استعمال کیلئے صارفین کو گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں جا کر سرچ لیبز کا آپشن فعال کرنا ہو گا، فی الوقت یہ فیچر مخصوص ممالک کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) گوگل نے انگریزی سیکھنے کے خواہش مند افراد کیلئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کی انگریزی بولنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا اسپیکنگ پریکٹس نامی فیچر جنریٹیو اے آئی کا استعمال کرتا ہے۔ 

خیال رہے کہ اسپیکنگ پریکٹس فیچر تک رسائی حاصل کرنے کیلئے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہو گا۔ آپشن آن کرنے کے بعد "ٹرائی این اگزیمپل" پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس سلیکٹ کرنا ہو گا۔ بول چال کی مشق کا یہ فیچر پہلی بار اکتوبر 2023ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔

فی الحال یہ فیچر صرف مخصوص ممالک کے صارفین کیلئے دستیاب ہے، جن میں ارجنٹینا، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا شامل ہیں۔ اینڈرائڈ ڈیوائس میں یہ فیچر ممکنہ طور پر انگریزی سے انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہو سکتا ہے۔