علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل

image

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا اور 22 مئی کو آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

لاہور: (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ ن کی، جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وکیل سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 2022/23ء گوشواروں کی وضاحت کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ پچھلے سالوں کے گوشواروں کی وضاحت مانگ رہے ہیں، انہیں اس کا اختیار نہیں ہے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2024ء کے گوشوارے میں انہوں نے اثاثہ جات کی وضاحت دی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی کے وقت اثاثہ جات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی تھی۔ یہ سب چیزیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔