آئس وارپ کمپنی کی جانب سے ملک میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

image

یورپین کمپنی صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ بنائے گی، کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدید ٹیکنالوجی مل سکے گی، معاہدے سے قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔ 

کراچی: (اکانومی ڈیسک) یورپی یورپی سافٹ ویئر کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئس وارپ کمپنی کی جانب سے ملک میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ کمپنی صارفین کے ای میل ڈیٹا کو مقامی طور پر محفوظ بنائے گی۔ 

واضح رہے کہ آئس وارپ کمپنی مقامی سطح پر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے والی پہلی کمپنی ثابت ہو گی۔ کمپنی کے سی ایس او جان اربک نے کہا ہے کہ کمپنی بہت جلد پاکستان میں اپنا ڈیٹا سینٹر قائم کرکے اپنا آپریشن شروع کر دے گی۔ کارپوریٹ صارفین کا کارپوریٹ ای میل ڈیٹا ان ہی کے ملک میں محفوظ رہے گا۔

کمپنی 100 سے زائد ممالک میں کارپوریٹ ای میل، ٹیم چیٹ اور جی پی ٹی سمیت آن لائن کانفرنسز کیلئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان آمد سے قبل کمپنی جنوبی ایشیاء میں بھارت اور بنگلہ دیش کے صارفین کو بھی ڈیٹا سینٹر کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ سید سعد علی سی ای او ہیکسلائیز کا کہنا ہے کہ معاہدے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی۔ 

کارپوریٹ ای میل سلوشن کے ذریعے پاکستان میں سیکڑوں کمپنیوں کو پہلی بار یورپی جدیدٹیکنالوجی مل سکے گی۔ اس سے اخراجات میں کمی آئے گی، ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچ سکے گا۔ ہیکسلائز کمپنی، آئس ریپ کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپنا علاقائی دفتر قائم کر رہی ہے۔