پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 بااثر شخصیات میں شامل کر لیا گیا

image

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، امریکا کے ٹائم میگزین نے انہیں سو بااثر شخصیات میں شامل کیا ہے۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے شعبہ صحت میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 بااثر افراد کی فہرست شامل کرلیا۔ 

ٹائم میگزین کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، انہیں ٹائم میگزین کی جانب سے صحت کے شعبے میں 100 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جن کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد بیگ کی نامزدگی عالمی سطح پر پاکستان کے لیے بھی اہم ہے، صحت کے شعبے میں 100 بااثر شخصیات میں شامل ہونے سے ان کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔