گوگل نے عریاں اشتہارات پر پابندی لگا دی

image

کمپنی کی جانب سے لگائی گئی پابندی 30 مئی 2024ء سے نافذ العمل ہو گی، گوگل پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہارات کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا، گوگل پر پورن ایڈز پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) گوگل نے فحاشی پھیلانے والے اشتہارات کے خلاف اہم اقدام اٹھایا ہے۔ گوگل کی جانب سے ڈیپ فیک ویڈیوز سروسز بنانے والے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گوگل پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اشتہارات کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گوگل پر پورن ایڈز پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے، تاہم کمپنی نے اب ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعے عریاں ایڈز بنانے کے اشتہارات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈیپ فیک ویڈیوز میں کسی کی تصویر یا ویڈیو کو تبدیل کرکے یا بالکل نئی ویڈیو تخلیق دی جاتی ہے۔ حالیہ پابندی کے بعد کسی ایسے ڈیپ فیک یا مصنوعی مواد کو فروغ نہیں دیا جا سکے گا جسے جنسی طور پر واضح یا عریانیت کیلئے تبدیل کیا گیا ہو یا تخلیق کیا گیا ہو۔ 

گوگل کی جانب سے لگائی گئی پابندی 30 مئی 2024ء سے نافذ العمل ہو گی۔ گوگل کے ترجمان مائیکل ایکمین کا کہنا تھا کہ گوگل کی نئی اپ ڈیٹ مصنوعی عریاں مواد تخلیق کرنے کی پیشکش کرنے والے اشتہارات کے خلاف ہے۔ اس سے قبل گوگل نے سال 2023ء میں نے جنسی مواد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 1.8 بلین سے زیادہ اشتہارات کو ہٹا دیا تھا۔