ججز تقرری کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کرتے ہیں: پی ٹی آئی

image

ججز تقرری کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کرتے ہیں، حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں، ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی: پی ٹی آئی

اسلام آباد: (قومی ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم پر ردعمل میں کہا کہ اداروں کی جو تباہی ہو رہی ہے، ججز  تقرری ترامیم اسی روایت کا تسلسل ہیں۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلے 2 سال میں ہر وہ فیصلہ کیا، جس سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، موجودہ حکمران اپنا غیر آئینی ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے ادارے کو کمزور کر رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف ان ترامیم کی ہر قانونی اور جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی، تحریک انصاف ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کا راستہ پارلیمان میں بھی روکے گی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔