خیبر پختونخوا میں 4 ماہ کے دوران مختلف آپریشنز میں 91 دہشت مارے گئے

image

 سیکیورٹی فورسز کی گزشتہ 4 ماہ کے عرصہ میں کاروائیوں کی رپورٹ جاری، 91 دہشت گرد مارے گئے جن میں 16 انتہائی دہشتگردی میں مطلوب تھے، تخریب کاروں سے بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کی گیا۔

پشاور: (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں 4 ماہ کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائ میں91 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف ایک ہزار سے زائد آپریشنز  کیے گئے ہلاک ہونے والوں میں 16 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی 4 ماہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 189 واقعات ہوئے، جن پر 10 حملے انسداد پولیو ٹیموں پر کئے گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مارے جانے والے خطرناک تخریب کاروں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، 36 دستی بم اور 247 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دہشتگردی کی روک تھام کے لئے سیکیورٹی فورسز نے کاروائیوں تیز کرتے ہوئے مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے، ان آپریشنز کے دوران 16 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت91 تخریب کار مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضہ سے تباہی پھیلانے والا مواد برآمد ہوا ہے۔