قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہء انگلینڈ

image

ندا ڈار کی قیادت میں ٹیم پاکستان کی انگلینڈ آمد، پاکستانی ہائی کمشنر نے ٹیم کا استقبال کیا، قومی ویمنز ٹیم دورے کے دوران 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

لندن: (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہء انگلینڈ کیلئے لندن پہنچ گئی ہے۔ ٹیم پاکستان کا اسکواڈ 17 ارکان پر مشتمل ہے جس کی قیادت ندا ڈار کر رہی ہیں۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی ٹیم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے گرین شرٹس کے دورہء برطانیہ میں بہترین کارکردگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔