5 سال بعد چینی صدر شی جن پنگ کا دورہء یورپ

image

 

فرانس پہنچنے پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال، اگلے مرحلے میں چینی صدر سربیا اور ہنگری جائیں گے، دورہء فرانس کے دوران چینی صدر پیرس میں اپنے ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ 

پیرس: (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اپنے دورہء یورپ کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 5 سال کے دوران چینی صدر کا یہ پہلا یورپی دورہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق صدر شی جن پنگ یورپی ممالک کے ساتھ رابطوں میں بہتری اور عالمی تناؤ کے پیش نظر یورپ کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس پہنچنے پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر شی جن پنک کی اہلیہ بھی دورہء یورپ میں ان کے ساتھ ہیں۔ فرانس میں قیام کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ 

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہء یورپ کے ایجنڈے میں یوکرین جنگ، تجارت اور سرمایہ کاری سرفہرست ہیں۔ فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چینی صدر دیگر یورپی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ فرانس کے بعد روس کے دوست ممالک سربیا اور ہنگری کا دورہ بھی کریں گے۔