چاند پر جدید ریلوے بنانے کے منصوبے پر کام جاری

image

امریکی خلائی ایجنسی کا منفرد منصوبہ، مستقبل میں اس منصوبے کے تحت انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کیا جائے گا، ناسا نے اس منصوبے کیلئے فنڈنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 نیویارک: (ٹیکنالوجی ڈیسک) امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا ایک منفرد منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ناسا چاند پر ایڈوانس ریلوے تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مستقبل میں انسانوں اور سامان کو مریخ پر منتقل کیا جائے گا۔

ناسا کی جانب سے اس منصوبے کیلئے فنڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ناسا اینویٹیو ایڈوانس کانسیپٹس پروگرام کے ایگزیکٹو جان نیلسن کا کہنا ہے کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات پر مبنی ہیں۔ ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کیلئے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔

ان منصوبوں کیلئے ناسا کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کیلئے فنڈز وصول کر رہا ہے۔ جان نیلسن کے مطابق یہ کُل 6 منصوبے ہیں جن میں سے ہر ایک این آئی اے سی کے ابتدائی مرحلے سے گزر چکا ہے۔ اب دوسرا مرحلے میں یہ منصوبے مزید تحقیق کیلئے اگلے 2 سالوں تک 6 لاکھ ڈالرز جمع کریں گے۔