بھارتی کرکٹ ماہرین نے کس پاکستانی بالر کو خطرناک قرار دیا؟ جانیئے

image

ہرشا بوگلے کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا وہ بالر جو اس وقت عالمی کرکٹ کے منظر نامے میں مرکز نگاہ بنا ہے، وہ نہ تو شاہین شاہ آفریدی ہے، نہ ہی عامر ہے۔

نئی دہلی: (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تاہم جہاں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر کی خطرناک بالنگ بلے بازوں کو خوف میں مبتلا کر دیتی ہے، وہیں اب ایک اور بالر نے سابق بھارتی کھلاڑی کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سابق بھارتی کھلاڑی ہرشا بوگلے کا ایک کلپ کافی وائرل ہے جس میں نہ ہی شاہین، نہ ہی عامر اور نہ ہی حارث رؤف کی تعریف کرتے دکھائی دیے، بلکہ ایک اور بالر کو ان سب سے حاوی قرار دے دیا ہے۔

ہرشا بوگلے کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا و بالر جو اس وقت عالمی کرکٹ کے منظر نامے میں مرکز نگاہ بنا ہے، وہ نہ تو شاہین شاہ آفریدی ہے، نہ ہی عامر، بلکہ وہ فاسٹ بالر نسیم شاہ ہے، پاکستانی فاسٹ بالر سے متعلق ہرشا بوگلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس سے قبل پاکستانی بالر محمد عامر سے متعلق بھارتی سابق کپتان ویراٹ کوہلی بھی خبردار کر چکے ہیں اور انہیں خطرناک قرار دیا تھا۔

اس سے قبل 2023ء میں بھی بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم کی تعریفیں بھارتی سابق کھلاڑی کی جانب سے کی گئی تھی، ساروو گنگولی کی جانب سے بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم کو ویل راؤنڈڈ یونٹ قرار دیا تھا اور بلے باز کو فائدہ پہنچانے والی پچ کے حوالے سے ٹیم کو خطرناک قرار دیا تھا، دوسری جانب سے بلے بازوں سمیت ساروو گنگولی نے آئی سی سی کپ 2023 میں شاہین شاہ آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے تھے۔

ہر موقع پر بڑے بول بولنے والے ہر بھجن سنگھ نے بھی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے موقع پر روہت شرما کی سربراہی میں ٹیم کو خبردار کیا اور کہا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹیں نہ دینا۔

جبکہ سابق بھارتی بالر نے شاہین شاہ آفریدی کی اہمیت اور میچ کو تبدیل کرنے صلاحیت سے متعلق بھی ٹیم کو مشورے دیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہین نے وکٹس لیں تو بھارتی ٹیم پر پریشر آنا شروع ہو جائے گا۔