بجٹ 2024ء: کھانے پینے کی 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختض کیے جانے کا امکان

image

جن اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے ان میں چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے سبسڈی ہے۔ 

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت کھانے پینے کی 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے فنڈز مختض کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز سے نئے مالی سال  کے لیے تجاویز مانگی ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کےلیے ان تجاویز کو نئے مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا جب کہ موجودہ پیکج  30 جون کو ختم ہوجائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی قیمت 109 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ آٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر ماہانہ تقریباً 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔