نامور برانڈز اور معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس چوری

image

ٹک ٹاک حکام نے اکاؤنٹس چوری ہونے کی تصدیق کردی، جلد حملوں کی زد میں آئے اکاؤنٹ بحال کر دیئے جائیں گے، پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔

شنگھائی: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ٹک ٹاک حکام نے تصدیق کی ہے کہ نامور برانڈز اور معروف شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے اور بعض اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔ بی بی سی کو سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کے مالکان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد حملوں کی زد میں آئے اکاؤنٹ بحال کر دیئے جائیں گے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے سائبر حملہ آوروں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ بعض امریکی نیوز چینل جس میں سی این این بھی شامل ہے، حملے کا شکار ہوئے۔

ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مسئلے کو مستقبل میں واقع ہونے سے روکنے کیلئے اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے اور فی الوقت کمپنی ہیک کیے جانے والے صارفین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم نشانہ بننے والے برانڈز اور سلیبریٹی اکاؤنٹس کی تعداد جانتی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسا نہ ہونے دینے کیلئے اقدامات کر لیے ہیں۔ ٹک ٹاک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔

دوسری جانب 5 دہائیوں کے بعد پہلی انسانوں کو چاند پر لے جانے والے انسانی تاریخ کے طاقتور ترین راکٹ نے پہلی بار آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ نے 6 جون کو زمین کے مدار تک پرواز کی اور پھر کامیابی سے بحرہند میں اتر گیا۔ ٹیکساس سے اس راکٹ کو زمین کے مدار پر لانچ گیا اور یہ 16 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 130 میل بلندی پر گیا اور پھر کامیابی سے واپس لینڈ کر گیا۔ یہ سب عمل ایک گھنٹے کے اندر مکمل ہوگیا۔