24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ

image

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری یے، غفلت کے مرتکب افسران، اہلکاروں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں خسرہ کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 263 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 11، لاہور میں 40 اور ملتان میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ میں 16، بہاولپور میں 12، فیصل آباد میں 30 اور جھنگ میں 23 کیسز سامنے آئے جبکہ خانیوال میں 13 اور وہاڑی میں بھی خسرہ کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ خسرہ سمیت دیگر بیماریوں، وباء کی صحیح صورتحال معلوم کرنے کے لیے دوبارہ اضلاع کا دورہ کررہا ہوں۔