پاکستان اور قطر کے درمیان ٹائٹل کی جنگ

image

ایشیئن مینز والی بال فائنل، پاکستان ٹائٹل کیلئے قطر سے ٹکرائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

بحرین: (اسپورٹس ڈیسک) ایشین مینز والی بال چیلنج کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور قطر کی ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔  میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

بحرین میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 سیٹ سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں قطر نے قازقستان کو 3 ایک سے مات دی۔ قبل ازیں قومی ٹیم نے ویتنام کو پچھاڑ کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کو ویتنام نے  پہلے سیٹ میں 25، 19سے شکست دی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25  سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں  پاکستان نے 25 ، 23 سے فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ویتنام نے 25، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن 5ویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15، 12 کے اسکور سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔