وادیِ نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو بڑا حادثہ متعدد افراد جاں بحق
آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے کریم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، تا حال 3 افراد لاپتہ ہیں۔
کریم آباد: (قومی ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی وادی نیلم کیل سے تاؤبھٹ جارہی تھی جس میں 14 افراد سوار تھے ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کی لاشوں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ 3 افراد لاپتہ ہیں۔ایس پی نیلم کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کے تیز بھاو کے باعث گاڑی کو دریا سے باہر نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے لاپتہ3 افراد دریا میں ڈوبی گاڑی کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔ دریا نیلم کی گہرائی اور تیز بھاؤ کے باعث لاپتہ افراد دریا میں بہہ جانے کا اندیشہ بھی ہے، جائے حادثہ پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس ناکافی ہونے کے باعث معلومات تک رسائی میں میڈیا کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔