خلا میں کل 1000 دن گزارنے والا پہلا انسان

image

ایک روسی خلاباز نے خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کرلیا، خلاباز اولیگ کونونینکو، جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کام میں مصروف، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے انسانوں کو مریخ پر بسانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ماسکو: (ٹیکنالوجی ڈیسک) روس سے تعلق رکھنے والے ایک خلاباز نے خلا میں سب سے زیادہ دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اولیگ کونونینکو نے اس وقت عالمی ریکارڈ اپنے نام کروالیا جب وہ خلا میں کل 1000 دن گزارنے والے پہلے انسان بن گئے۔ روسی خلائی تنظیم روسکوسموس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ خلاباز اولیگ کونونینکو، جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کام کررہے ہیں، نے خلائی پرواز کے مجموعی دورانیے کے لحاظ سے دنیا میں پہلی بار ایک ہزار دن کا ریکارڈ بنایا ہے۔

دوسری جانب ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک طویل عرصے سے انسانوں کو مریخ پر بسانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مارچ 2024ء میں ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ اسپیس کا تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا۔ اسی طرح فروری 2024ء میں انہوں نے کہا کہ ہم نے مریخ پر 10 لاکھ انسانوں کو پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ مگر اب انہوں نے مریخ کے بعد ایک اور سیارے پر نظریں جمالی ہیں۔

 اب ان کا ہدف ہمارے نطام شمسی کا 7واں سیارہ یورینس ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا 'میرا خواب یورینس تک رسائی حاصل کرنا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یقیناً یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا راکٹ یورینس تک پہنچے، یقیناً وہاں تک رسائی مشکل ہے مگر ہمیں اس ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے اور دسمبر 2023ء میں ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔