قومی ٹیم کی انتہائی دردناک شکستوں کے بعد کچھ کھلاڑیوں کو گھر بھیجے جانے کا امکان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع، ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی  پوچھ گچھ ہوگی، تسلی بخش جواب نہ ملا تو کپتان کی بھی چھٹی۔

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد بڑی مشکل سے دو چار، بری طرح ہارنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کو گھر بھیجے جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی پوچھا جائے گا۔

ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا، جس میں کوچز، سلیکٹرز اور بڑے کھلاڑیوں  کو ٹیم سے فارغ کیا جائے گا، میچ میں کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو لایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں سلیکشن کمیٹی کی کارکرگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا، ٹیم میں اختلافات پر کھلاڑیوں سے انفرادی طور پر بھی  پوچھا جائے گا۔ کپتان اورکھلاڑیوں سےسوالات کےجوابات مانگے جائیں گے، تسلی بخش جواب نہ ملا تو کپتان کی بھی چھٹی ہوسکتی ہے۔