کمر درد سے نجات دلانے والی ورزش

image

دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد کمر کے درد میں مبتلا، کمر کا درد پٹھوں کی ساخت کو تبدیل کر دیتا ہے، چہل قدمی عضلات کو وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ 

سڈنی: (ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کمر کا درد آج کل ایک عام سا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ افراد کمر کے درد میں مبتلا ہیں۔ زیادہ تر واقعات میں کمر کا درد کسی ابتدائی چوٹ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کمر کا درد پٹھوں کی ساخت کو تبدیل کر دیتا ہے۔ پٹھے ریڑھ کی ہڈی خاص طور پر کمر کے نچلے حصے کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔ ایسے میں کچھ ورزشیں ایسی ہیں جو کمر درد سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ 

چہل قدمی ایک ایسی ورزش ہے جو عضلات کو وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ آسٹریلیا میں محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ روزانہ چہل قدمی کمر درد کے دوبارہ ہونے کے امکانات کو کم کرنے کیلئے بہترین ہے۔ دن میں صرف 11 سے 18 منٹ پیدل چلنا ل درد سے نمٹنے کیلئے ایک کم لاگت اور آسان حل ہو سکتا ہے۔