ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل، اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل امر جیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔
جے پور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل امر جیت سنگھ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔ خودکشی کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد امر جیت سنگھ کی لاش اس کے آبائی علاقے روانہ کر دی جائے گی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کے کمرے سے کوئی تحریر نہیں ملی۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے واقعات پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران بالا کے ناروا سلوک کے باعث پیش آ رہے ہیں۔ بھارتی وزارت دفاع نے اس معاملے پر کئی بار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو بے معنی ثابت ہوئی ہیں۔