5 ہزار ٹن گندم کراچی بندرگارہ سے ریلیز نہ کرنے کی درخواست پر سماعت

درخواست پر آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب، وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی، کمپنی کو 28 مارچ 2024ء کو روس سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کراچی: (اکانومی ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں روس سے درآمد شدہ گندم ریلیز نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ روس سے 5 ہزار ٹن گندم کراچی بندرگارہ سے پر لائی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہماری کمپنی کو 28 مارچ 2024ء کو روس سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
گندم کے 19 جہاز پورٹ پر کھڑے ہیں لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے گندم پورٹ سے ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درآمد شدہ گندم پورٹ پر خراب ہو رہی ہے، گندم خراب ہونے سے کمپنی کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے روس سے لائی گئی 5 ہزار ٹن گندم پورٹ سے ریلیز نہ کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔