حکومت سے کیے جانیوالے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کرائیں گے: حافظ نعیم

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کروائیں گے۔

لاہور: (قومی ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت سے کیے جانے والے معاہدے کی ایک ایک شق پر عمل کروائیں گے۔ لاہور میں جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کہتا ہوں آپ ہماری تحریک کا حصہ بن جائیں۔ میں نے تو اپنی سیٹ بھی آپ کے امیدوار کے لیے چھوڑ دی اور آپ کو کیا چاہیے۔

حکومت سے کیے گئے معاہدے سے متعلق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی معاہدہ کرنا بھی جانتی ہے اور عمل کروانا بھی جانتی ہے، معاہدے کی ایک ایک شق پرعمل کروائیں گے اور حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

آئی پی پیز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 دن کے دھرنے سے بچے بچے کو پتا چل گیا کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں جب کہ پاکستان کسی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔