سفید آٹا صحت کے لئے انتہائی مضر قرار

image

سفید روٹی اور لچھے دار پراٹھوں کے شوقین افراد کے لئے بری خبر، سفید آٹا انسانی معدے کے لئے سفید گلو کے مترادف ہے۔ 

لاہور: سفید روٹی اور لچھے دار پراٹھے کھانے کے شوقین افراد کے لئے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق سفید آٹا یعنی میدہ انسانی صحت کے لئے نہایت مضر صحت قرا دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے سفید آٹے کو انسانی معدے کے لئے سفید گلو قرار دے دیا ہے۔  

ماہرین کے مطابق سفید آٹا میدے کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سفید آٹا اور میدہ روزانہ کی بنیاد پر روٹی، پراٹھا، ڈبل روٹی، برگر، پیزا، پاستا، میکرونی اور دیگر کئی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین  کا کہنا ہے کہ سفید آٹے اور میدے سے کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے۔  

ایسی غذا کے استعمال سے قبض، موٹاپا، بد ہضمی اور نظام ہاضمہ کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے۔ دوسری طرف طبی و غذائی ماہرین کے مطابق چکی کا آٹا انسانی صحت کے لئے سب سے زیادہ مفید غذاء ہے۔ چکی کے آٹے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔