اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ میں ریلی، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

image

اسرائیلی مظالم دنیا بھر میں عیاں، امریکہ کے دارالحکومت وشنگٹن میں ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ 

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں بڑا احتیجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ ریلی امریکہ میں موجود عرب، فلسطیینی اور دیگر مسلمان کمیونٹیز کی جانب سے نکالی گئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق احتجاج میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ امریکی دارالحکومت میں ہونے والے احتجاج میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے اس احتجاجی مظاہرے میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہودیوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ریلی منتظمین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے امریکہ کی دیگر ریاستوں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ امریکہ کی بڑی ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹکساس اور سان فرانسکو میں بڑے مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔