مسور کی دال کے صحت پرحیرت انگیز فوائد
مسور کی دال انسانی خوراک کے لٸے کاشت کی جانے والی نباتات، میگنیشیم اور فلیٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے مسور کی دال ہمارے قلب کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
اسلام آباد: ملکہ مسور عام طور پر مسور کی دال کو بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ کاشت کی جانے والی نباتات انسانی خوراک میں سے ایک ہے جو مختلف طریقوں سے قدیم زمانے میں خوراک کے طور پر پکا کر کھاٸی جاتی ہے۔ مسور کی دال میں غذائیت کے لحاظ سے 25 فیصد پروٹین، 12 فیصد رطوبت اور 60 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائی جاتی ہے جبکہ پوٹاشیم اور فاسفورس اس دال میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جہاں ایک خاص لذت مسور کی دال میں ہے تو وہیں صحت سے متعلق اس دال کے اہم فوائد بھی ہیں جو ہمارے لیے بہت ضروری ہیں۔
مسور کی دال میگنیشیم، فائبر اور فولیٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے ہمارے قلب صحت کو بہتر بناتی ہے۔ پورے جسم میں میگنیشیم، خون آکسیجن اور غذائیت کو بہتر بناتا ہے۔ دل کی بیماری سے فولیٹ کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کے لیول کو برقرار رکھنے میں مسور کی دال اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بڑھتے ہوٸے وزن کو کم کرنے میں مسور کی دال مدد کرتی ہے، یہ پروٹین اور فائبر سے مالامال ہوتی ہے اور ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک ان دو غذاٶں سے بھرا رہ سکتا ہے۔ اسی طرح سے بڑھتےہوٸے وزن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ان کے وزن میں کمی لاٸے گی۔
جسم کی قوت مدافعت کے نظام کی تشکیل کے لئے اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامنز اور معدنیات کی وافر مقدار مسور کی دال میں معاون موجود ہوتی ہے۔ آزاد ریڈیکلز کو تباہ کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹ مدد کرتا ہے اور ہماری قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا ایک پاور ہاؤس مسور کی دال ہے جو مٶثر طریقے سے ہماری جلد کے خلیوں کے نقصان کو کم کر سکتا ہے۔ ہماری جلد مسور کی دال کھانے سے صاف اور نکھرتی ہے، جھریاں ختم ہوتی ہیں اور ساتھ ہی ایکنی بھی ختم ہو جاتی ہے۔