پاکستان کو موسمی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا گیا: گورنر پنجاب

image

پنجاب میں بیشتر یونیورسٹیوں کو شمسی بجلی پر کرنے سے زرمبادلہ میں بچت، صوبے میں کپاس کی پیداوار میں کمی آئی، جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کلین واٹر منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک لاکھوں افراد کو صاف پانی میسر ہوگا۔

لاہور: تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز کیا۔ وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی کئی یونیورسٹیوں کو شمسی بجلی پر کرنے سے زرمبادلہ میں بچت ہوئی ہے۔ مزید کہا کہ صوبے میں کپاس کی پیداوار میں کمی آئی ہے، اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کلین واٹر منصوبے کے تحت رواں سال کے آخر تک لاکھوں افراد کو صاف پانی میسر ہوگا۔