میتھی دانہ کے پانی کے استعمال سے صحت پر حیرت انگیز فوائد
میتھی دانہ اور میتھی سبزی صدیوں پرانی انسانی صحت کیلئے ایک اہم غذا، میتھی دانہ کے پانی سے کینسر جیسی خطرناک بیماری سے نجات ملتی ہے۔ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کا لیول متوازن رہتا ہے۔
اسلام آباد: میتھی دانہ اور میتھی سبزی صدیوں پرانی غذا ہے جس کے استعمال سے صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسکے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے، اور اس کے نتیجے میں موسم سرما میں پائی جانے والی لاتعداد بیماریوں سمیت کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بھی محفوظ رہنے کیلئے کافی مدد ملتی ہے۔ میتھی دانہ کے 100 گرام میں 770 ملی گرام سوڈیم، 58 گرام کاربوہائیڈریٹس، 23 گرام پروٹین، 25 گرام ڈائیٹری فائبر، 9 فیصد فیٹ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ اور 60 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے۔ میتھی دانہ کے فوائد معلوم نہ ہونے کے سبب اکثر گھروں میں دستیاب نہیں ہے لیکن آج ماہرین میتھی دانہ کے پانی کے ایسے فوائد بتا رہے ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکتے۔
جو افراد تیزابیت کا شکار ہیں وہ نہار منہ میتھی دانہ کا پانی پی لیں اور تیزابیت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک چائے کا چمچ بھیگا ہوا میتھی دانہ کھائیں۔ بلڈ شوگر کا لیول متوازن رکھنے میں میتھی دانہ کے پانی سے کافی مدد ملتی ہے اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے بلڈ شوگر کو منظم رکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر میتھی دانہ کے پانی کو استعمال میں لائیں لیکن بہتر ہے کہ اس کے استعمال سے قبل ڈاکٹروں سے لازمی مشورہ کر لیا جائے۔ جو افراد کولیسٹرول کا شکار ہیں ان کیلئے میتھی دانہ کا پانی انتہائی مفید ہے۔
میتھی دانے کے پانی کا استعمال جلد کیلئے بہت اچھا ہے۔ نظام ہاضمہ پر میںتھی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے حتیٰ کہ تمام نقصان دہ ٹاکسن جسم سے ختم ہو جاتے ہیں۔ اس سے کیل مہاسے اور جِلد کے بہت سے دیگر مسائل جیسے سیاہ دھبے، باریک لکیریں اور جھریوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ گردوں میں موجود پتھری کے علاج میں میتھی کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے، گردوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے میتھی دانہ سے کافی مدد ملتی ہے۔ میتھی کے دانے ایک پین میں ڈالیں اور انہیں ہلکی آنچ پر بھون لیں، اب ان بیجوں کو ایک بلینڈر میں ڈال کر باریک پاؤڈر بناٸیں، ایک چمچ میتھی پاؤڈر کا ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر استعمال کرنے سے کئی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔