کدو کی سبزی استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار حیرت انگیز فوائد

image

ماہرین غذائیت نے کدو کی سبزی کو صحت بخش سبزی قرار دے دیا، لوکی معدے اور جگر کی صحت کیلٸے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔

اسلام آباد: کدو کی سبزی کو لوکی بھی کہا جاتا ہے۔ کدو کی سبزی میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کی شکل لمبی اور گول کی طرح دکھائی دیتی ہے اس کے استعمال سے متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے اور بے شمار طبی فوائد بھی کئی طریقوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وٹامنز اور منرلز لوکی کا مجموعہ ہے۔ طبی و غذائی ماہرین لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اس کے استعمال سے شوگر لیول، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے، کدو کی سبزی میں کیلشیم، فولیٹ، وٹامن سی، آئرن اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین منبع ہے جبکہ اس میں 0% کیلوریز اور 92فیصد پانی کی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، یہ سبزی گرمیوں میں تقریباً 90 فیصد استعمال کی جاتی ہے کیونکہ ہائیڈریشن کی مقدار کا خاتمہ کرتی ہے۔ معدے اور جگر کیلٸے کدو کی سبزی انتہائی مفید ہے۔ گرمیوں میں السر، گرمی دانے، نکسیر پھوٹنے اور متعدد بیماریوں سے بچاؤ کیلٸے لوکی کا جوس انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

لوکی کا استعمال وزن کی کمی کیلٸے بہترین ثابت ہوتا ہے، تمام سبزیوں میں سے یہ ایک واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائٹنگ کے اثرات نظر نہیں آتے بلکہ معدے کی بہتری کی وجہ سے مزید چہرے میں نکھار پیدا ہو جاتا ہے، اسے جوس یا سلاد کی صورت میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلٸے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کدو کی سبزی میں صفر کیلوری اور بے شمار منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال سے دنوں میں وزن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ یورینری ٹریک انفیکشن کی شکایت کو دور کرنے کیلئے لوکی بہترین علاج ہے۔ ڈائریا اور قبض لوکی کے استعمال کرنے پر نجات ملتی ہے۔ سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور کرنے اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کدو کی سبزی مٶثر ہے۔ لوکی کا جوس نہار منہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول کا لیول متوازن رہتا ہے جبکہ دل کی شریانوں میں بہتری آتی ہے اور بلڈ میں موجود اضافی چربی کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔

چولین نامی جز لوکی میں موجود ہوتا ہے جس سے دماغی صحت اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔ مجموعی صحت کیلٸے چولین ایک بنیادی جز ہے، ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں کے خاتمے کیلٸے لوکی کا راٸتہ یا کھیر بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پروٹین کی وافر مقدار لوکی میں پائی جاتی ہے جس کے سبب پٹھوں میں کافی سکون ملتا ہے اور کمزور پٹھوں میں تقویت ملتی ہے۔ ورزش کرتے وقت کاربوہائیڈریٹس اور گلوکوز کی سطح کا لیول کم ہو جاتا ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔ صفر کیلوریز کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے جس سے مزید کھانے کی طلب ختم ہو جاتی ہے اور وزن کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔