سونف سے بنے قہوے کا استعمال انسانی صحت کیلٸے حیرت انگیز طبی فوائد

image

سونف کے چھوٹے چھوٹے ہرے دانوں میں بیش بہا فوائد سے مالا مال، سونف بیناٸی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سونف یاداشت اور دماغ کی کمزوری کیلٸے بہترین دوا ہے۔

اسلام آباد: جڑی بوٹیوں میں سے سونف ایک ایسی منفرد جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت کیلٸے نہایت مفید ہے۔ اس کے ہرے ہرے دانوں میں بیش بہا کمالات سموئے ہوئے ہیں۔ ماہرین غذائیت جڑی بوٹی کے مطابق سونف معدے کی صفائی اور بہتر کارکردگی کیلٸے اہم، خون کی صفائی، آنتوں کی صفائی، ایکنی، کیل مہاسے اور مضرصحت جسم سے مادوں کا اخراج کا سبب بننے میں خاصی مدد فراہم کرتے ہیں۔ سونف خواتین میں ہارمونز کے بگاڑ کو کنٹرول کرتی ہے، وزن کو کم کرنے کیلٸے سونف ایک خاص جڑی بوٹی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق خوبصورتی پر سونف کے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں صحت کیلٸے بھی انتہائی مفید ہے۔  سونف بےشمار منرلز اور وٹامنز سے بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے جو صرف بیماریوں کا علاج ہی نہیں کرتی بلکہ اسے بنایا گیا قہوہ بھی بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنے وزن کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو ان کیلٸے سونف کا قہوہ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ سونف میں وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو بینائی کی حفاظت کیلٸے بہت اہم ہے کیونکہ یہ بینائی کی حفاظت کرتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق اگر سونف کو پیس کر تیار کر کے پیا جائے تو کمر میں درد پیدا نہیں ہوگا اور مثانے اور گردے کیلٸے انتہائی مفید ثابت ہوگا، یہ یاداشت اور دماغی کمزوری کیلٸے بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے،  بیٹھی ہوئی آواز سونف چبانے سے درست ہو جاتی ہے۔ دودھ پلانے والی ماؤں کیلٸے سونف سے بنا ہوا قہوہ بہت فائدہ دیتا ہے اور اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے، سونف کے قہوے میں ایسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو انسانی دماغ کیلٸے بہتر ثابت ہوتے ہیں اور آرام دہ نیند کا باعث بنتے ہیں۔ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق لوگ پرسکون اور اچھی نیند سوتے ہیں ان کا وزن بڑھتا نہیں ہے اور نہ ہی دماغی دباؤ پر کوٸی اثر پڑتا ہے۔ 

ایک کپ سونف سے بنے قہوے کا استعمال کرنے سے کافی دیر تک بھوک قریب سے بھی نہیں گزرے گی بلکہ سونف میں ایسے کمالات پائے جاتے ہیں جو پیٹ کو بھرے ہوئے رکھتے ہیں جس سے انسان زیادہ کھانا کھانے سے بچ جاتا ہے اور اسی وجہ سے وزن میں کمی آتی ہے۔ جسم میں کیلشیم اور زنک جیسے قیمتی معدنیات سونف سے بنے قہوے میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ مدنیات ایکسیجن کے توازن کو برقرار رکھنے اور ہارمونز کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، سونف کا قہوہ پینے سے بلڈ پریشر کا لیول متوازن رہتا ہے۔ سونف کے قہوے کو مزید بہتر بنانے کیلٸے دوسری اشیاء بھی ملا سکتے ہیں جیسے کہ اجوائن، دار چینی، الائچی اور سفید زیرہ شامل ہے۔ لیموں اور شہد کے چند قطرے حسبِ ذائقہ بہتر بنانے کے لئے سونف سے بنے قہوے میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔