خشخاش کا استعمال صحت پر اچھے کم اور بُرے اثرات ذیادہ چھوڑتا ہے: تحقیق

خشخاش کے بیج فائبر کی مقدار سے بھر پور، خشخاس کے بیج جوڑوں کے درد کو دور کرنے اور وزن میں نمایاں کمی برقرار رکھنے کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ دماغی صحت اور نیند کو پورا کرنے کے لئے خشخاش کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
اسلام آباد: پرانے زمانے میں خشخاش کے بیج لاتعداد بیماریوں کا خاتمہ کرنے کے لٸے بطور دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور بے شمار فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ سائنس سے بھی خشخاش کی افادیت ثابت شدہ ہے، پرانے زمانے میں خشخاش کے استعمال کا مشورہ بزرگ افراد دیا کرتے تھے اور یہ بیج خصوصاً خواتین کے لئے فائدہ مند ہیں۔ ماہرین غذائیت اور ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق خشخاش فائبر سے مالا مال بیج ہے۔ ایک چائے کے چمچ جتنی مقدار خشخاش میں 46 کیلوریز، 1.7 گرام فائبر، میگنیشیم، کاپر، فاسفورس، کیلشیم، 1.6 گرام پروٹین، آئرن اور تھیامین جیسے اہم منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ایک جز کیمیا پولی فینل کا خشخاش میں موجود ہوتا ہے جو بہت سی آکسیڈینٹس رکھتا ہے اور کئی مثبت اثرات کے نتیجے میں صحت کو لاتعداد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، بیماریوں کے خلاف لڑنے میں ہمت اور طاقت دیتا ہے۔ خشخاش گرم تاثیر رکھتا ہے، خشخاش میں ایسے منرلز پاٸے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو طاقتور اور مضبوط رکھتے ہیں اور خشخاش کا استعمال خون جمنے سے روکتا ہے، خون کی کارکردگی جسم میں بہتر بناتا ہے جس کے باعث اس کے تمام اعضاء کا نظام بہت بہتر رہتا ہے۔ خشخاش کا تیل امیگا 6 اور 9 سے بھرا پڑا ہے جبکہ امیگا 3 کی کچھ مقدار اس میں پائی جاتی ہے۔
خشخاش کے بیج نیند میں بہتری لاتے ہیں، خشخاش کی چائے پرسکون نیند میں بہتر ثابت ہوتی ہے یا گرم دودھ میں اس کا پیسٹ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ خشخاش کے بیج ذیابیطس کے علاج کے لٸے بہتر ثابت ہوتے ہیں، خشخاش کے بیج کچھ وقت کے لئے بھیگا دیں، سفید یا کالی مرچ کا دہی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں، اور اسے اپنے بالوں پر لگائیں، آدھے گھنٹے بعد اپنے بالوں کو اچھی طرح دھو لیں، روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے اور دوبارہ سے بالوں کو روکنے کے لٸے اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دماغی صحت کے لئے خشخاش کا استعمال بھی انتہائی مفید ہے اگر بادام کے ساتھ اسے پیس کر استعمال کیا جائے تو اس کی ذہنی کمزوری میں طاقت آ جاتی ہے اور اس کی افادیت بھی مزید بڑھ جاتی ہے۔ امیگا 3 فیٹی ایسڈز خشخاش میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو وزن کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے باقاعدگی سے استعمال کرنے پر نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ جوڑوں کے درد دور کرنے کے لئے خشخاش کا استعمال نمایاں کردار ادا کرتا ہے، اس کا تیل مساج کرنے اور جوڑوں پر لگانے سے جوڑوں کے درد کا خاتمہ کیا جاتا ہے۔ خشخاش میں ایسے کیمیائی اجزاء قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جو درد کو ختم کرنے والی ادویات میں شامل ہوتے ہیں، جسم میں ہونے والے درد خشخاش کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں اور نیند میں بھی بھی سکون آجاتا ہے۔ بچوں کی پیدائش میں آنے والے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لٸے خشخاش کا استعمال بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے۔
اگر ایلوپیتھی ادویات سے کسی فرد کا علاج جاری ہے تو خشخاش کا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر تھوڑی سی مقدار میں خشخاش کو استعمال کیا جائے تو ماہرین غذائیت کے نزدیک یہ نقصان دہ نہیں ہے، خشخاش ہمیشہ دھلی ہوئی استعمال کریں کیونکہ نشے کے چند عنصر بغیر دھلی خشخاش میں موجود ہوتے ہیں۔ خشخاش کو زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ زیادہ کھانے کی لت بھی لگ سکتی ہے اس لیے اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔