پروٹین پاؤڈر کا مناسب مقدار میں استعمال فائدہ مند

پروٹین پاؤڈر کے استعمال کا نوجوان نسل میں دن بدن تیزی سے اضافہ، ورزش اور تن سازی کرنے والے افراد کو پروٹین پاؤڈر کا استعمال مناسب مقدار میں کرنا چاہیے، اس کے زیادہ استعمال کرنے کے نتیجے میں نقصان دہ اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: اکثر اوقات پروٹین پاؤڈر کو بے شمار افراد تن سازی اور ورزش کے دوران استعمال کرتے ہیں، جم جانے سے پہلے یا واپسی کے بعد پروٹین پاؤڈر کے ایک یا دو گلاس استعمال کرنا ان کے لئے ایک عام بات ہے مگر صحت کے لئے یہ کیسا ہے اس کے متعلق جاننا بھی انتہائی ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پروٹین پاؤڈر کا استعمال نوجوان نسل میں دن بدن بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو کہ ایک صحت مندانہ راویت نہیں ہے، پروٹین پاؤڈر کا زیادہ استعمال کرنے سے صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں اور پروٹین کی زیادتی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق پروٹین پاؤڈر کے استعمال کا تن سازی اور فٹنس ٹرینڈز ورزش کرنے والے افراد کو اکثر مشورہ دیتے ہیں، جس کے باعث بہت سے افراد پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لٸے دیگر غذاؤں کا استعمال ترک کر دیتے ہیں اور اپنی ڈائیٹ کو پروٹین پاؤڈر سے بنے پروٹین شیک پر منتقل کرلیتے ہیں جس کا ذہنی صحت سمیت جسمانی صحت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین پاؤڈر کا استعمال فٹنس ٹرینڈ ورزش کے لٸے کتنی مقدار میں کرنا ہے یا ایک نوجوان انسانی جسم کو پروٹین کی مقدار کتنی درکار ہونی چاہیے۔ طبی اور غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کے لٸے پروٹین کا استعمال ضروری ہے مگر اس کا زیادہ استعمال انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین غذائیت نے کہا ہے کہ اگر پروٹین پاؤڈر کی بجائے پروٹین والی غذائیں جیسے کہ انڈے، مچھلی، دالیں، دودھ اور گوشت کا استعمال کر لیا جائے تو نتائج حیرت انگیز اور مثبت آسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین پاؤڈر کا استعمال جو افراد کرنا چاہتے ہیں تو وہ 45 سے 55 گرام پروٹین پاؤڈر کا استعمال ایک دن میں کر سکتے ہیں، یہ تقریباً مقدار مچھلی، دالوں، خشک میوہ جات اور دو مٹھی گوشت کے برابر ہوتی ہے جس کا جسمانی صحت سمیت ذہنی صحت پر بھی بھی کوئی اثر نہیں پڑتا۔