صرف ہڈیوں کیلئے نہیں بلکہ چمکتی ہوئی جلد اور صحت کیلئے بھی وٹامن ڈی مفید

انسانی جِلد وٹامن ڈی کی پیداوار کا قدرتی ذخیرہ قرار، سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، وٹامن ڈی جلد کو نقصان دہ کیمیکل اور جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
اسلام آباد: مختلف قسم کے منرلز اور وٹامنز ہمارے جسم میں مناسب طریقے سے کام کرتے ہیں، کسی بھی وٹامن کا کم ہونا جسم میں مختلف مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ ہمارے بالوں اور جِلد کو کچھ معدنیات اور وٹامنز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے جسم کیلئے وٹامن ڈی کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، جِلد اس کی پیداوار کا بنیادی جز اور قدرتی ذخیرہ ہے، وٹامن ڈی کی کمی کا باعث ناقص خوراک اور سورج کی روشنی کی کمی کی 2 عام وجوہات ہیں، وٹامن ڈی کی کمی جِلد میں بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔
اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات وٹامن ڈی میں پائی جاتی ہیں، اس کی کمی جلد پر کیل، مہاسوں اور ایکنی کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جلد پر جھریوں اور لکیروں کی ظاہری شکل کا سبب بھی بن سکتی ہے، سورج کی روشنی وٹامن ڈی پیدا کرنے کیلئے جسم میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم غذائیت سے بھر پور جسم میں کٸی ذراٸع ایسے ہوتے ہیں جنہیں متبادل کے طور پر آپ استعمال کر سکتے ہیں جیسے مچھلیاں(ٹونا،سالمن،سارڈینز)، انڈے کی زردی اور دیگر غذائیں شامل ہیں۔
جسم میں سوزش کو کم کرنے میں وٹامن ڈی اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ درمیانے درجے کی ہلکی سی سوزش کو کم کرنے کے طور پر کام کرتا ہے۔ وٹامن ڈی میں بکٹیریل کی خصوصیات کی وجہ سے یہ جِلد کو نقصان دہ کیمیکل اور جراثیم سے پاک کرتا ہے۔ وٹامن ڈی ماحولیاتی نقصانات سے بچاتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور ہمیں جَلد بوڑھا نہیں ہونے دیتا، یہ ہماری جِلد کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے کیونکہ وٹامن ڈی میں نمی ہوتی ہے، وٹامن ڈی مدافعتی نظام کے خلیوں کی پیداوار کو بڑھا کر جِلد کی قوت مدافعت کو مزید تقویت دیتا ہے۔