پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 3 ماہ کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

image
آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع، بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی، 7ماہ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت 700 فیصد بڑھ کر 27 روپے سے تجاوز کر گئی۔ 
کراچی: (اکانومی ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ساڑھے 3 ماہ کے بعد بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ 
اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ اس سے قبل دسمبر 2023ء میں اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی خبروں اور آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا۔ 
آج پھر پی آئی اے کا شیئر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی وجہ سے قیمت میں اپر لاک لگ گیا۔ 7ماہ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت 700 فیصد بڑھ کر 27 روپے سے تجاوز کر گئیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار جمعہ کے روز اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے۔