آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کا امکان

image

پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔

اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان لائی جائے گی، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

پی سی بی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹی20 ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم نامور کھلاڑیوں کے عدم دستیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو رات گئے پاکستان پہنچے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گام بعدازاں ٹرافی کو ٹرافی کو پاکستان لایا جائے گا، رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔