بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں دم توڑ گیئں

image

بابر اور شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کیساتھ میچ کے دوران ایک دوسرے گلے لگا لیا، دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، 

راولپنڈی: (اسپورٹس ڈیسک) بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں دم توڑ گیئں۔

دونوں کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کیساتھ میچ کے دوران ایک دوسرے گلے لگا لیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قبل ازیں کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ بابر کا کہنا تھا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویمن ٹیم کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔