جگر کی چربی میں اضافہ متعدد بیماریوں کا سبب

image

نظام انہضام کے علاوہ جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹ پیدا کرنے میں جگر کا اہم کردار، دنیا بھر میں 25 فیصد افراد فیٹی لیور کا شکار، رات کا کھانا جلدی کھا کر سونے سے قبل کچھ دیر چل پھر لینا چاہیئے۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسان کے نظام انہضام کے علاوہ جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹ پیدا کرنے میں جگر کا اہم کردار ہے۔ جگر میں تھوڑی مقدار میں چربی کا ہونا معمول کی بات ہے لیکن اگر اس میں اضافہ ہو جائے تو یہ دیگر امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ جگر میں خرابی کے باعث اس میں زیادہ چربی پیدا ہونا سوجن کا سبب بن سکتا ہے۔ 

دنیا بھر میں 25 فیصد افراد فیٹی لیور کا شکار ہیں، ویسے تو یہ کسی بیماری کا نام نہیں لیکن اس کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے پیچیدہ امراض کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس لئے ماہرین صحت گھر کے کھانا سرسوں کے تیل یا دیسی گھی میں بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پروسیسڈ آئل کسی صورت استعمال نہیں کرنا چاہیئے اس کے علاوہ چینی بھی کم سے کم استعمال کریں۔

ماہرین صحت کے مطابق رات کا کھانا جلدی کھا لینا چاہیئے تاکہ سونے سے پہلے کچھ دیر چل پھر کر کھانے کو ہضم کیا جا سکے۔ جگر کی چربی میں اضافے کی صورت میں کچھ علامات ظاہر ہوتی ہیں، جس میں دائمی تھکاوٹ، بھوک میں کمی پیشاب کی رنگت تبدیل، ٹانگوں اور ٹخنوں کی سوجن، کُھجلی اور پیٹ میں سوجن وغیرہ شامل ہیں۔