میٹا نے اپنے صارفین کیلئے مفت اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

image

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا ویڈیو بیان، اے آئی اسسٹنٹ صارفین کے سوالات کا جواب دینے کے ساتھ اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے، نئے اے آئی ماڈل کے تحت صارفین کی مشکلات آسان ہو جائیں گئی۔ 

کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی ایپلیکیشنز میں نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل بالکل مفت متعارف کرا دیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے تمام صارفین کیلئے فری دستیاب ہے۔ اے آئی اسسٹنٹ تمام ایپس پر درج کیے جانے والے تمام سوالات کے جوابات دے سکتا ہے۔ 

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ یہ اسسٹنٹ سوالات کا جواب دینے کے ساتھ اینیمیشن اور تصاویر بھی بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میٹا اے آئی اب تک کا سب سے ذہین اے آئی اسسٹنٹ ہے اور میٹا صارفین اس ٹول کو آزادانہ طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے اے آئی ماڈل کے تحت صارفین کی مشکلات آسان ہو جائیں گی۔ میٹا اے آئی کو کمپنی کے تازہ ترین بڑے لینگویج ماڈل پر بنایا گیا جسے میٹا لاما تھری کہا جاتا ہے۔ میٹا کا اے آئی ٹول اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کا مدمقابل ہے، چلیکن میٹا نے گوگل اور مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔